بھوپال، 27 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ لوک ماتا اہلیہ بائی کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 31 مئی کو بھوپال میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مہاسمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔آج یہاں وزارت میں ڈاکٹر یادو کی صدارت میں وزرا کی کونسل کی میٹنگ کا آغاز وندے ماترم کے ساتھ ہوا۔ کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور کابینہ کے تمام اراکین نے لوک ماتا دیوی اہلیہ ماتا کی مورتی کو پھولوں کی مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرکے میٹنگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر موجود تمام اراکین نے ‘لوک ماتا اہلیہ بائی امر رہے کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور تمام وزراء نے مصنفہ محترمہ سادھنا بلوٹے کی تحریر کردہ ‘اہلیہ روپن سنستھیتا کے نام سے ڈرامہ کتابچہ بھی جاری کیا۔ یہ ڈرامہ کتاب دیوی اہلیہ بائی کی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مصنفہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے لوک ماتا کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کابینہ کی میٹنگ سے پہلے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر پردیش ویاسی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت ریاست میں 26 سے 31 مئی تک مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو خواتین کی طاقت کا احترام کرتے ہوئے جبل پور میں لجت پاپڑ بہنوں کے انتظام کے بارے میں دریافت کیا۔ ساتھ ہی جبل پور کی گیانیشوری دیوی سے بھی ملاقات کی۔ 27 مئی کو جن کلیانی تہوار کے تحت اہلیہ ماتا کو یاد کیا گیا۔ دیوی اہلیہ بائی کی زندگی اور درشن موضوع پر پوری ریاست میں پینٹنگ، مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔