بھوپال:07؍اگست:نائب وزیر اعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے کہا ہے کہ ترنگا ہمارے فخر، قوم کی شناخت اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی، لگن اور خود اعتمادی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر تمام شہریوں سے 2 اگست سے 15 اگست تک اپنے گھروں کی چھتوں پر ترنگا لہرانے اور’ ہر گھر ترنگا ‘مہم کو عوام تک پہنچائیں۔نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ ترنگا صرف ایک جھنڈا نہیں ہے، بلکہ یہ ہندوستان ماں بھارتی کی عزت اور عزت نفس کی حفاظت کا عہد ہے۔ اس مہم کو عوامی تحریک بنانے کے لیے ہر شہری کی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔ یہ نہ صرف حب الوطنی کا اظہار ہے بلکہ قومی یکجہتی اور ہمارے ثقافتی شعور کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے گھروں پر ترنگا









