بھوپال:22؍اگست:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے قزاقستان میں جاری 16ویں ایشین شوٹنگ شاٹ گن چمپئن شپ میں ریاست کے کھلاڑیوں کی طرف سے سونے اور کانسہ کے تمغے جیتنے پر ریاست کے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مانسی رگھوونشی اور جیوترادتیہ سنگھ نے عالمی سطح پر ملک اور ریاست کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ایشین شوٹنگ شاٹگن چمپئن شپ کے تحت مناسی رگھوونشی نے خواتین کے جونیئر زمرے میں طلائی تمغہ جیتا اور جونیئر مردوں کے زمرے میں جیوترادتیہ سنگھ سسودیا نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ ریاست کے کھلاڑیوں کی یہ کامیابی، محنت، اٹوٹ لگن اور یکدم جستجو کا مترادف ہے، بے شمار نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔