نئی دہلی 11فروری: مرکزی حکومت نے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ ایسے میں اب قومی ترانہ ’جن گن من‘ سے پہلے قومی گیت ’وندے ماترم‘ بجے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق حکومت نے سرکاری تقریبات کے مواقع پر ’وندے ماترم‘ کے 6 بند والے ورژن کو بجانے یا گانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کا کل دورانیہ 3 منٹ 10 سیکنڈ کا ہوگا۔ نئی گائیڈلائن کے مطابق یہ قومی پرچم لہرانے، تقریبات میں صدر جمہویہ کی آمد، ان کی تقاریر یا ملک کے نام خطاب سے قبل یا بعد میں لازمی طور پور نافذ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ سرکاری تقریبات، سرکاری اسکولوں میں ہونے والی تقریبات یا دیگر رسمی پروگراموں میں ’وندے ماترم‘ بجایا یا گایا جائے گا۔ گائیڈلائن کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ جب بھی کسی تقریب میں وندے ماترم اور قومی ترانہ دونوں ہوں تو پہلے قومی گیت گایا جائے گا اور اس کے بعد قومی ترانہ۔ گائیڈلائن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سب کا احترام میں کھڑا ہونا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی وزارت داخلہ نے تعلیمی اداروں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ روزانہ اسکول میں ’پرارتھنا‘ یا ضروری تعلیمی پروگرام میں ’وندے ماترم‘ گیت کو فروغ دیں۔ حالانکہ نئی گائیڈلائن میں سینما ہال کو اس سے دور رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم شروع ہونے سے قبل سینما گھروں میں ’وندے ماترم‘ بجانا اور کھڑا رہنا ضروری نہیں ہوگا۔
ایس ڈی او رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پریاگ راج:11 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ بجلی کے ایک ایس ڈی او کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے دس ہزار روپے رشوت لیتے وقت ایس ڈی او سنجیو کمار سریواستو کو پکڑا۔ خلدآباد کے رہائشی جتیندر کمار نے 9 فروری کومحکمہ اینٹی کرپشن میں شکایت درج کرائی تھی۔
شکایت میں کہا گیا تھا کہ غیرگزٹیڈ سرکاری ملازم، بجلی سب ڈویژنل آفیسر سنجیو کمار سریواستو سے بجلی کنکشن کے میٹر کو درست کرنے، مقدمے سے بچانے اور بڑھے ہوئے جرمانے سے نجات دلانے کے عوض دس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پریاگ راج کی اینٹی کرپشن یونٹ نے آج انسپکٹرانجلی یادوکی قیادت میں 13 رکنی ٹیم کے ساتھ خسرو باغ میں واقع سب ڈویژنل آفیسر کے دفترمیں کارروائی کی۔ ٹیم نے شکایت کنندہ کے ہمراہ دفتر پہنچ کر جال بچھایا اورایس ڈی او کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔









