بھوپال:25؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کی عظیم مہم مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ جولائی میں آدتیہ ٹیکنو کمپنی، لیون انڈیا کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اسی طرح پیتھم پور میں 850 کروڑ روپے کی لاگت سے دو نئی صنعتوں کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ یہ صنعتیں راجستھان سے مدھیہ پردیش آکر اپنا کاروبار شروع کر رہی ہیں۔گوالیار میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے لیے دہلی میں منعقدہ روڈ شو میں تقریباً 5,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز اور احمد آباد میں منعقدہ روڈ شو میں 8 ہزار 635 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کابینہ میٹنگ سے قبل وزراء کو خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کے عوام کو رکشا بندھن کے تہوار کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی تمام شعبوں میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دے رہے ہیں۔ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سیٹلائٹ لانچنگ کے لیے ودیشا کے رہنے والے مستر وبھور جین کو بھی موقع ملا ہے۔مدھیہ پردیش کی نوجوان صلاحیت نے اپنے اسٹارٹ اپ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ مستر جین کی اسٹارٹ اپ کمپنی ویومک بھی خلا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس کے لیے مستر جین کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں مانسون کا آخری دور جاری ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ریوا پہنچ کر جبل پور اور شہڈول میں سیلاب اور شدید بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ انتہائی زیادہ بارش ہونے سے کئی شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتی علاقوں میں نالے اوور فلو ہو جاتے ہیں، جس سے گلیوں اور گھروں میں پانی بھر جاتا ہے۔اجلاس میں پانی کی نکاسی کے انتظام کا بھی جائزہ لینے اور بارش کے موسم کے بعد مہم چلا کر نالوں کے بہاؤ کو بلا رکاوٹ بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے اور اس کے نفاذ کی ہدایات دی گئیں۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نیتی آیوگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہارتوں کی ترقی کے حوالے سے نوجوانوں کو 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں اسکول جانے والے طلبہ، کالج جانے والے طلبہ، منظم اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے شہری، اور ایسے نوجوان شامل ہیں جو تعلیم، روزگار اور خود روزگار، تینوں سے محروم ہیں۔
یہ نوجوان دیہی علاقوں سے شہروں میں آکر ITI یا روزگار پر مبنی دیگر تربیت حاصل کر رہے ہوتے ہیں، لیکن پیسوں کی کمی یا کسی دوسری وجہ سے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو پاتی۔نیتی آیوگ نے کہا ہے کہ ایسے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے محکمے اور یوتھ ویلفیئر محکمہ کے ذریعہ ایکشن پلان تیار کرکے ٹھوس کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کی فارمر ID بنانے کے لیے 20 اگست سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔یہ ID کسانوں کو کھاد اور بیج کی تقسیم سمیت تمام قسم کے فوائد حاصل کرنے میں مددگار ہوگی۔ تمام عوامی نمائندے کسانوں کو فارمر ID بنانے کے لیے ترغیب دیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل وزیراعلیٰ جن وشواس ابھیان چلایا جا رہا ہے۔ اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔خصوصی تہواروں اور تقریبات کے باعث اگر جمعہ کو تعطیل رہتی ہے تو جن وشواس کیمپ اگلے دن ہفتہ کو منعقد کیا جائے۔تمام ضلعی کلکٹر وزیراعلیٰ جن وشواس ابھیان کیمپ کے بارے میں پہلے سے معلومات فراہم کریں۔ اس سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ملازمین اور عوامی نمائندوں کو بھی تیاری کے لیے وقت مل سکے گا۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ تمام وزراء اپنے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ گزشتہ ڈھائی سال میں کیے گئے اہم کاموں اور اسکیموں پر تفصیلی گفتگو کے لیے ستمبر میں دو روزہ چنتن ( غور وفکر)کیمپ منعقد کریں۔