امراوتی 28 اکتوبر(پریس ریلیز )ناند گاؤں پیتھ ضلع امراوتی مہاراشٹر کی فعال ادبی تنظیم الحمید سوشل ویلفئر سو سائیٹی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر بروز بدھ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔الحمید سوشل ویلفئر سو سائیٹی کے روح رواں ڈاکٹر خالد نیئر و ڈاکٹر زاہد نیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد یاد حمید خاں نیئر کے تحت ہوگا جس میں ممتاز بین الاقوامی شاعر محترم منظر بھوپالی صاحب کی خصوصی شرکت ہوگی۔کل ہند مشاعرہ کی صدارت ماسٹر انیق صاحب فرمائیں گے۔
اس کل ہند مشاعرہ میں ممتاز محقق ادیب و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کو فخر صحافت و ادب ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا ۔کل ہند مشاعرہ میں ڈاکٹر مہتاب عالم،نعیم اختر خادمی،الطاف ضیا،حامد بھساولی،سفیان قاضی،اختر الہ آبادی،یاسر اعظمی،کپل جین، عظیم دیواسی،گلریز علی،عشرت بلال،نسیم نواز،منصور اناڑی،اسمعیل جانباز،بشیر گوہر، ابراہیم فلک شرکت کریں گے ۔مشاعرہ کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر ستلج راحت اندوری انجام دیں گے ۔
کل ہند مشاعرہ کا افتتاح ایڈوکیٹ یشومتی تائی ٹھاکر کریں گی اور پروگرام کے صدر بلونت وانکھڑے رکن پارلیمنٹ ہونگے۔ مشاعرہ کمیٹی انتظامیہ صدر ڈاکٹر خالد نیئراور مشاعرہ کنوینر ڈا کٹر زاہد نیئر اور نگراں عارف احمد ہیں۔









