بھوپال:7؍اپریل:(پریس ریلیز) خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے 5اپریل کوشاعر عظیم اثرؔ کو باوقار ( واحد پریمی ایوارڈ ) سے نوازے جانے پر تمام سخن فہم حلقوں میں تعریفیں ہو رہی ہیں ۔ خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے بانی محترم ساجد پریمی صاحب ایک فعال شخصیت کے مالک ہیں اور مختلف میدانوں میں سرگرم رہتے ہیں ۔ ایک بہترین آرٹسٹ کے بطور اپنی پہچان قائم کی ہے ۔ شاعر تو وہ بے بدل ہیں ہی افسانہ ، ڈرامہ اور گائیکی میں بھی ان کو عمل دخل ہے ۔ ایک ایسی شخصیت جب کسی کی پزیرائ کرتی ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ ساجد پریمی کو زمین سے آسمان بنانا آتا ہے ۔ ان کی تنظیم ” چمکتے ستارے” کے ذریعے نئے لکھنے والوں کی جس انداز سے پزیرائ کی جاتی ہے وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ ہر فنکار چاہتا ہے کہ اس کو مدعو کیا جائے ۔ اس ادارے کی طرف سے ” واحد پریمی ایوارڈ ” دیا جاتا ہے اس سال کا ایوارڈ عظیم اثر کو دیا گیا ہے ۔ اس کے لئے عظیم اثر ساجد پریمی صاحب اور ان کی بزم کے تمام اراکین کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ واحد پریمی صاحب کے نام سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ برسوں قائم رہے ، اور ساجد پریمی اسی محبت اسی محنت اور اپنی انتظامی صلاحیتوں سے اس کو مزید بلندیاں دیتے رہیں ۔