ٹیم بی بی ایم پہنچی پنجاب ، سیلاب متاثرین کو میڈیکل کیمپ لگاکر دی جارہی ہیں ادویات
بھوپال ۔ 17/ ستمبر: پنجاب میں آئے سیلاب نے پورے پنجاب کو اپنی زد میں لے لیا ۔ جہاں عام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ کیا امیر اور کیا غریب سب ہی پریشان اور قدرت کی اس مار کے آگے بے بس نظر آ رہے ہیں ۔ وہیں مصیبت کے اس وقت میں راجدھانی بھوپال کی ٹیم بی بی ایم اتوار کے روز ڈاکٹرز اور ادویات کے ساتھ ہی کمبل اور ضروری میڈسن لے کر روانہ ہوئی تھی جو کہ پنجاب پہنچ چکی ہے اور وہاں کے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کو ادویات اور کمبل تقسیم کر رہی ہے۔ جہاں میڈیکل کیمپ لگا کر مریضوں کی دیکھ بھال کر ان کو ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔









