ممبئی:7؍فروری:بھارت نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔بھارت نےامریکہ کو 29 رنز سے ہرایا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس ہار کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 46 رنز پر گر گئی تھیں۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ٹیم کو قابلِ احترام اسکور تک پہنچایا۔
162 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے امریکہ کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 132 رنز ہی بنا سکی۔ شبھم رنجنے اور سنجے کرشن مورتی نے 37-37 رنز بنائے، جبکہ ملند کمار نے 34 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 3 وکٹ حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں لیں۔
قبل ازیں کپتان سوریا کمار یادو (84 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری، تلک ورما (25) اور ایشان کشن (20) کی جدوجہد سے بھرپور اننگز کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے مقابلے میں امریکہ کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔آج یہاں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کے لیے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تلک ورما اور ایشان کشن نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہوئی۔ تاہم، چھٹے اوور میں شیڈلے وین شالکویک نے تین وکٹیں حاصل کر کے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ ایشان کشن (20)، تلک ورما (25) اور شیوم دوبے (صفر) جلد آؤٹ ہوئے، جبکہ ہاردک پانڈیا بھی صرف 5 رنز بنا سکے۔محض 77 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں گھری ہندوستانی ٹیم کو اکشر پٹیل اور سوریا کمار یادو نے سہارا دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے۔ 17ویں اوور میں ہرمیت سنگھ نے اکشر پٹیل (14) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ارشدیپ سنگھ (4) اور ورون چکرورتی (صفر) پر آؤٹ ہوئے، لیکن اس دوران سوریا کمار یادو ایک سرا تھامے تیزی سے رن بناتے رہے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا اسکور بنایا۔ سوریا کمار یادو نے 49 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔
امریکہ کی جانب سے شیڈلے وین شالکویک نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہرمیت سنگھ کو دو وکٹیں ملیں، جبکہ علی خان اور محمد محسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔









