نیویارک :05؍جون :ٹیم انڈیا نے T-20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف جیت لیا۔ نیویارک کے ناساؤ انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے آئرش ٹیم کو 96 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد بلے بازوں نے ہدف کا تعاقب 13ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ روہت شرما نے پچاس رنز بنائے۔روہت شرما نے 3 ریکارڈ بھی بنائے۔پہلے اوور میں کی گئی غلطی آئرش ٹیم کو اس وقت مہنگی پڑی جب بلبرنی نے سلپ میں روہت شرما کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ریشبھ پنت نے بیری میکارتھی کی دوسری گیند پر سکوپ کھیل کر چھکا لگایا، جو 13 ویں اوور کر رہے تھے۔ اس چھکے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 46 گیندوں میں 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پنت 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔
روہت شرما نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے مارک ایڈیئر کے 10ویں اوور کی 5ویں گیند پر چوکا لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ روہت کی 10 ویں ففٹی ہے۔وہ پچاس کاا سکور کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 600 چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے جوشوا لٹل کی لگاتار دو گیندوں پر چھکے لگائے، جو 9واں اوور کر رہے تھے۔ یہی نہیں دوسرے چھکے کے ساتھ ہی روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 1000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ لٹل کے اس اوور سے صرف 12 رنز آئے اور ہندوستانی ٹیم کا اسکور 64/1 تک پہنچ گیا۔
روہت شرما سب سے کم گیندوں پر 4 ہزار T-20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی 2860 گیندوں پر حاصل کی۔ روہت نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے 2900 گیندوں پر 4 ہزار T-20 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔