ممبئی،5 مارچ (یواین آئی )کرکٹ کے لیجنڈ سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کی شادی کی تقریب جمعرات کو ممبئی میں منعقد ہوئی، جو نامور شخصیات کی موجودگی کے باعث ایک یادگار ایونٹ بن گئی۔ ارجن نے ‘گریوس گروپ کے چیئرمین روی گھئی کی پوتی سانیا چنڈوک سے شادی کی ہے۔
اس پروقار تقریب میں کھیل اور شوبز کی دنیا کے بڑے ناموں نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کرکٹر میں سنگھ دھونی (اہلیہ ساکشی کے ہمراہ)، راہول ڈریوڈ، انیل کمبلے، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور سریش رئنا موجود تھے۔معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے، سابق کرکٹرز کیرن مورے، ونکٹیش پرساد اور اجیت اگرکر کے ساتھ اجنکیا رہانے اور آکاش چوپڑا بھی اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری بھی موجود تھے۔فلمی دنیا سے امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے علاوہ فلم ساز ودھو ونود چوپڑا، معروف گلوکارہ آشا بھوسلے اور اداکار فرحان اختر نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
ارجن ٹنڈولکر نے گریوس گروپ کے چیئرمین روی گھئی کی پوتی سانیا چندوک سے شادی کی ہے۔ 26 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر ارجن تیندولکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں اب تک پانچ میچ کھیل کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2021 کے منی آکشن میں ممبئی انڈینز کے ساتھ آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2023 سیزن میں ڈیبیو کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ممبئی فرنچائز کی نمائندگی کی، جبکہ آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن سے قبل انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے خرید لیا ہے اور وہ آئندہ سیزن میں اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔