بھوپال:07؍مارچ:بی ایچ ای ایل بھوپال میں آج ایس سی آر محکمہ کے ذریعہ آن لائن کی توسط سے سپلائی کرنے والوں کی کانفرنس کا انعقاد آج’’سمپرک-2025‘‘ ہیمرام پٹیل جنرل منیجر (ایس سی آر) کی صدارت میں اور شری آنند آستی (شعبہ مواد کے انتظام کے سربراہ) کی رہنمائی میں کیا گیا۔اس پروگرام میں پردیپ کمار اپادھیائے، جنرل منیجر (آپریشنز) اور مسٹر وپل اگروال، جنرل منیجر (ایم ایم) سمیت محکمہ کے تمام ملازمین موجود تھے۔
اس موقع پر مسٹر دنیش دوبے، مسٹر ارون کمار، محترمہ میناکشی سنگھ، مسٹر سپن کمار داش، مسٹر راکیش کمار اور محترمہ شلپی سنگھ نے ایس سی آر کی ضروریات، سپلائر رجسٹریشن اور مواد کے انتظام کے طریقہ کار سے متعلق پریزنٹیشنز دیں۔ مصنوعات کے حوالے سے پریزنٹیشن SCR ڈیپارٹمنٹ کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی۔پروگرام کی نظامت محترمہ راگنی پرساد پرجاپتی نے کی اور شکریہ جناب رنجیت کمار برال نے ادا کیا۔