بھوپال(11 نومبر، 2025) مانو- کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بھوپال میں مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیدائش کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا- گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی طلبا نے متعدد ثقافتی، ادبی اور کھیل سے متعلق سرگرمیوں میں گرم جوشی کے ساتھ شرکت کی- پروگرام کی صدارت کے فرائض مانو- کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ، بھوپال کے انچارج پرنسپل پروفیسر عبدالرحیم نے کی- اپنے صدارتی خطبہ میںپروفیسر عبدالرحیم نے مولانا آزاد کی تعلیمی، ادبی اور سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی- انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد تحریک آزادی میں کلیدی کردار اد اکیا، وہ پوری زندگی قومی یکجہتی کے علمبردار رہے- انہوں نے اپنی تحریر سے ملک میں انقلاب پیدا کیا- مزید، انہوں نے طلبا کے لئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور کھیل سے منسلک سرگرمیوں کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی اورطلبا کو وقت اور خود کی اہمیت کو پہچان نے اور سمجھنے کی ترغیب دی- اس کے علاوہ ابوذرغفاری (بی-ایڈ سال دوم)،رستم علی (بی- اےسال دوم)اوروسیم اختر (بی- ایڈ سال اول) نے مولانا آزاد کی شخصیت کےمختلف جہات پرروشنی ڈالی-
ابوذر غفاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد قومی یکجہتی کے حقیقی علمبردار تھے، رستم علی نے کہا کہ آزادایک سچے مجاہد آزادی تھے، جبکہ وسیم اختر نے کہا کہ آزاد حقیقی طور پراخوت اور قومی یکجہتی کے پروردہ تھے – اس سے قبل پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت نبی سے کیا گیا- ڈاکٹر شبانہ اشرف نے استقبالیہ کلمات سے اساتذہ اور طلبا کا خیر مقدم کیا- پروگرام کے دوارن ڈاکٹر شبانہ اشرف، ڈاکٹر ترنم خان اور فہیم محمّد خان کی رہنمائی میں فاتح طلبا اور ٹیم کو اساتذہ کے بدست اسناد، میڈل اور ٹرافی تقسیم کی گئی- پروگرام کی نظامت عصمہ ظفر (بی ایڈ-سال دوم ) اور ابوذرغفاری (بی -ایڈ سال دوم ) نے کی- پرگرام کے اختتام پر ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی نے پروگرامیں شریک سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا-