بھوپال:24؍اگست:نائب و زیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے منترالیہ میں عوامی صحت اور طبی تعلیم کے محکمہ کے مختلف موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاست میں صحت کی خدمات کی دستیابی، انسانی وسائل، طبی آلات کی کارکردگی اور زیرِ تعمیر صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے موسم کی موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے حساس علاقوں میں منصوبہ بند عملی منصوبے کے مطابق طبی خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مستعدی سے ضروری کوششیں کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس اور ضرورت مند علاقوں میں صحت کی خدمات کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے بالا گھاٹ ضلع میں طبی اور معاون طبی عملے کو مضبوط بنانے کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت کی خدمات کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ڈاکٹروں، نرسنگ اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے آئی پی ایچ ایس-12 کے تحت منظور شدہ عہدوں پر تقرری کے لیے ضروری کارروائی ترجیحی بنیاد پر کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے خالی عہدوں کی صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے ضرورت کے مطابق تعیناتی اور بھرتی سے متعلق کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری صحت عامہ اور میڈیکل مسٹر سکھویر سنگھ ، کمشنر صحت مسٹر دھن راجو ایس ، ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت مسٹر منوج سریام سمیت صحت عامہ اور میڈیکل تعلیم محکمہ سینئر افسران موجود رہے ۔ ۔









