بھوپال:17؍جنوری:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے سنیچر کو نیمچ ضلع کے مناسا پہنچ کر افسران کی میٹنگ میں جی بی ایس امکانی مریضوں کے علاج کے انتظامات، گھر گھر اسکریننگ کا بندوبست اور امکانی بیماری کی روک تھام کی تدابیرکا تفصیل سے جائزہ لیا۔
میٹنگ میں اجین کے ڈویزنل کمشنر مسٹرآشیش سنگھ نے نائب وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ٹیمیں مناسا کے تمام وارڈوں میں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں تاکہ عام نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا مریضوں کی شناخت کی جا سکے اور متاثرہ خاندانوں کو صحت کے اقدامات کے بارے میں بیدارکیا جا سکے۔ تمام مریض زیر علاج ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔
کلکٹر مسٹرہمانشو چندرا نے نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل کو ضلع انتظامیہ اور ضلع کی صحت ٹیموں کے ذریعہ مناسا میں گھر گھر اسکریننگ، عوامی بیداری کے کام اور رپورٹیڈ مریضوں کے مفت فوری علاج کا انتظام اور مریضوں مسلسل فالو اپ کے انتظام کے بارے میں تفصیل سے واقف کروایا۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے مناسا میں امکانی مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد فوری کارروائی کرکے گھر- گھر اسکریننگ سیمپل اور علاج کے انتظامات کے کام کی تعمیر کی ۔نائب وز یراعلیٰ مسٹر شکل نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مناسا میں وینٹی لیٹرس سے لیس ایک علیحدہ وارڈ قائم کریں تاکہ مناسا سول اسپتال میں اسکریننگ کے دوران پائے جانے والے امکانی مریضوںکا فوری مفت علاج کیا جاسکے اور اس وارڈ میں ڈاکٹروں سمیت ضروری انسانی وسائل فراہم کئے جائیں۔ جس سے مقامی سطح پر نزلہ، کھانسی، بخار کے مریضوں اور دیگر مریضوں کے فوری علاج کی سہولت دستیاب ہو سکے اور مریضوں کو دیگر جگہ ریفر نہ کرنا پڑے۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے امکانی جی بی ایس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے، شناخت شدہ اور رپورٹیڈ مریضوں کو فوری علاج سہولت فراہم کرنے، مناسا میں مناسب تعداد میں ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مناسا میں وینٹی لیٹرسے لیس ایک لائیو سپورٹ سسٹم کے ساتھ ایمبولینس کی دستیابی فوری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔