بھوپال:31؍اکتوبر:ریمپ یعنی رائجنگ اینڈ ایکسی لیریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمینس کے تحت مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز محکمہ، حکومت مدھیہ پردیش کے ذریعہ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے تعاون سے مائیکرو، اسمال اور میڈیم صنعت کے لئے گروپ بیمہ پروڈکٹ پر ورکشاپ پنچانن بھون بھوپال میں ہوا۔ ورکشاپ میں سرکاری محکموں، صنعتی انجمنوں، تجارتی انجمنوں اور معروف انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد مائیکرو ریٹیلرز اورایم ایس ایم ای کے لیے ایک جامع گروپ انشورنس پروڈکٹ تیار کرنا اور انشورنس بیداری کو فروغ دینا تھا۔ بات چیت میں انشورنس کوریج کی اہمیت، کلیم سیٹلمنٹ میں چیلنجز، سستی اور اپنی مرضی کے مطابق انشورنس مصنوعات کی ضرورت، اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
شرکاء نے خاص طور پرایم ایس ایم ای کے لیے تیار کردہ پالیسیاں تیار کرنے، بیمہ خواندگی (خاص طور پر خواتین کاروباریوں اور قبائلی علاقوں میں) کو فروغ دینے اور ’’انشیورینس فار آل – وکست بھارت2047‘‘ کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
ورکشاپ کا اختتام مدھیہ پردیش میں ایم ایس ایم ای کے لیے ایک مضبوط انشورنس ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا۔









