بھوپال:بروزبدھ صوفی سمواد مہم مدھیہ پردیش کے انچارج قاضی سید دلشاد علی نے دہلی میں بی جے پی کے دفتر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں میں مسلم نمائندوں کے قبل از وقت انتخاب کے لیے مدھیہ پردیش حکومت سے رابطہ کیا جو کئی سالوں سے بغیر کسی عہدیدار کے کام کر رہی ہیں اور بی جے پی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تنظیموں میں اچھے لوگوں کو منتخب کیا جائے۔