بلاوایو (زمبابوے) 28 جون (یو این آئی) لوآن ڈرے پریٹوریس (153) اور کوربن بوش (ناٹ آوٹ 100) کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسٹمپ تک نو وکٹ پر 418 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنی پہلی وکٹ تین رن کے اسکور پر گنوا دی۔ چھٹے اوور میں تناکا شیونگا نے ٹونی ڈی جارجی (صفر) کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد میتھیو بریٹزکے (13) بھی شیونگا کا شکار بنے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم (صفر) کو بھی شیونگا نے آؤٹ کیا۔ ویان مولڈر (17) کو مزارابانی نے رن آؤٹ کیا۔ 55 رن پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد لووان ڈرے پریٹوریس اور ڈیوالڈ بریوس نے جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالی۔ کھانے کے وقت تک دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کر لی تھی۔ کھانے کے وقت تک جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 90 رن بنا لیے تھے۔ ڈیولڈ بریوس نے 41 گیندوں پر (51) رن کی اننگز کھیلی۔ وہ پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویلنگٹن نے کائل ویرین (10) کو آؤٹ کیا۔ لووان ڈرے پریٹوریئس (153) جنہوں نے بحران کے وقت اننگز کی ذمہ داری سنبھالی تھی، نے جدوجہد بھری اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 160 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ وہ ساتویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کیشو مہاراج (21) اور کوڈی یوسف (27) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے 90 اووروں میں نو وکٹ پر 418 رن بنالئے تھے۔ کوربن بوش (ناٹ آؤٹ 100) اور وینا مفاکا (نو ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔زمبابوے کی جانب سے چیونگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مجاربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ونسنٹ ماسیکیسا اور ویلنگٹن مساکاٹزا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔









