نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) سورو گنگولی 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایس اے 20 کے چوتھے سیزن کے لئے پریٹوریا کیپٹلس کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ وہ جوناتھن ٹراٹ کی جگہ لیں گے۔پریٹوریا کیپٹلز نے اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ دو سیزن 2023-24 اور 2024-25 میں، پریٹوریا کے نتائج خراب رہے، دونوں بار وہ پانچویں نمبر پر رہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔پریٹوریا کیپٹلز کو امید ہے کہ گنگولی کی تقرری ان کی قسمت بدل دے گی۔ سابق ہندوستانی کپتان پہلی بار ہیڈ کوچ بنیں گے۔ گنگولی 2015 سے 2019 تک چار سال تک بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے۔ انہوں نے 2019 سیزن کے لیے دہلی کیپٹلز میں بطور مینٹور شمولیت اختیار کی، لیکن بی سی سی آئی کے صدر بننے کے فوراً بعد فرنچائز چھوڑ دی۔گزشتہ سال جے اے ڈبلیو کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر گنگولی کی تقرری نے ان کے ایک فرنچائز کے کوچنگ کے کردار کے قریب پہنچادیا، جس میں آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل میں جی ایم آرکے ساتھ شریک ملکیت والی دہلی کیپٹلز بھی شامل ہے۔ ان کی پہلی توجہ 9 ستمبر کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔









