لندن، 12 جون (یو این آئی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ لارڈز میں جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرنے کے بعد ان کی ٹیم کی واپسی قابل ستائش ہے۔اسمتھ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کے پہلے دن 66 رن کی شاندار اننگز کھیلی لیکن پارٹ ٹائم اسپنر ایڈن مارکرم کا سامنا کرتے ہوئے ان کا دھیان بٹ گیا اور گیند سلپ میں چلی گئی۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم 212 رن پر سمٹ گئی جس میں بیو ویبسٹر نے 72 رن کی اننگز کھیلی۔ چائے کے بعد صرف 20 رن پر آخری پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود آسٹریلیا نے واپسی کی۔
مچل سٹارک نے پہلے ہی اوور میں مارکرم کو کلین بولنگ کر کے دوبارہ لے حاصل کی ۔ اس کے بعد پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا اسکور چار وکٹ پر 43 رنز تک پہنچا دیا اور کھیل کا رخ ہی بدل دیا۔اسمتھ نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، ہم نے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا سکور کرنے کے کچھ مواقع گنوا دئیے۔ وکٹ نے دن بھر کچھ نہ کچھ دیا لیکن ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔ ہم 169 رن سے آگے ہیں اور ان کے چار وکٹ گر چکے ہیں۔ امید ہے کہ صبح بھی کچھ ایسا ہی ہوگا جیسا کہ آج ہوا ہے۔ یہ ایک بہتر دن ہوسکتا تھا، لیکن ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔” انہوں نے کہا کہ مجھے لارڈز میں بیٹنگ پسند ہے اور جب میں کریز پر تھا تو میں نے اپنے وقت کا مزہ لیا جب میں آؤٹ ہوا تو مجھے لگا کہ گیند نرم تھی لیکن وکٹ ابھی بھی کچھ دے رہی تھی اور امید ہے کہ کل بھی ایسا ہی ہوگا۔