بھوپال:10؍جولائی:اسمارٹ میٹر صارفین کو نئے ٹیرف آرڈر کے مطابق اب کھپت کی بنیاد پر دن کے ٹیرف میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک استعمال ہونے والی بجلی پر 20 فیصد رعایت مل رہی ہے۔ اسمارٹ میٹر کے صارفین کے لیے یہ تمام رعایتوں یا مراعات کا شمار حکومتی سبسڈی (اگر کوئی ہو) کو چھوڑ کر کیا جا رہا ہے۔ اس کا اطلاق دن کے مختلف اوقات میں استعمال کی مدت کے مطابق صارفین کے زمرے کے لیے مخصوص ضابطوں اورشرائط کی بنیاد پر انرجی چارجز پر ہوگا۔ سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کے جنرل منیجر (اسمارٹ میٹرنگ سیل) مسٹرسی کے پوار نے یہ جانکاری جمعرات کو گنا میں منعقدہ ایک میڈیا ورکشاپ میں دی جس کے مقصد سے اسمارٹ میٹر اور سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کی جانب سے صارفین کے مفاد میں چلائی جارہی سرکاری اسکیموں جیسے دیہی علاقوں میں 5 روپے میں نیا کنکشن، سولر روف ٹاپ وغیرہ کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
ریڈنگ لینے کے لیے احاطے میں آنے کی ضرورت نہیں:
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کے جنرل منیجر (اسمارٹ میٹرنگ سیل) مسٹرسی کے پوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے لوگوں میں اسمارٹ میٹر سے متعلق جو غلط فہمیاںہیں انہیں دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد ریڈنگ لینے کے لیے احاطے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، ریڈنگ خودکار اور درست ہے۔ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ انسانی مداخلت نہیں ہے۔ صارف اسمارٹ میٹر کے ذریعہ اپنی یومیہ بجلی کی کھپت دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار یا ماہانہ بجلی کی کھپت کو بھی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے اور کتنی بجلی استعمال کی جا رہی ہے، اگلے مہینے کا بل کتنا آ سکتا ہے، اس کا بھی بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اب تک کہیں بھی کوئی خرابی نہیں پائی گئی
جنرل منیجر مسٹر پوار نے کہا کہ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کو تقریباً 1 سال مکمل ہو گیا ہے۔ اب تک پورے کمپنی حلقہ کار کے 16اضلاع میں 3 لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹر لگائے جا چکے ہیں۔ ابھی تک کہیں بھی کسی قسم کی کوئی غلط فہمی پیدا نہیں ہوئی۔ خودکار( آٹومیٹک) ذرائع سے درست ریڈنگ ہونے کے بعد، بل ہر ماہ ایک تاریخ کے بعد موبائل یا ای میل پر جاری کیا جاتا ہے۔ اسمارٹ میٹر سے پہلے صارفین کو معلوم نہیں تھا کہ ان کی بجلی کی کھپت کتنی ہے، جب اسمارٹ میٹر لگا تو انہیں صحیح کھپت کا پتہ چلا اور اس کا ڈیٹا بھی محکمہ بجلی کے پاس موجود ہے۔
ڈیٹا ہر پندرہ منٹ میں اپ ڈیٹ
صارفین اب اپے ایپ کے ذریعہ ا سمارٹ میٹر کے ذریعہ اپنے گھر کا لوڈ چیک کر سکتے ہیں۔ میٹر میں بھی کے ڈبلیو لکھا رہتا ہے جو گھر کا کل لوڈ بتاتا ہے اور kWh کھپت (یونٹ) بتاتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خود کے یہاں پر کتنے کلو واٹ کا لوڈ چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپے ایپ کے اسمارٹ میٹر میں انڈیکیٹر کے ذریعہ یہ اندازہ لگانا آسان ہو گیا ہے کہ کس وقت، کس قسم کا سامان چلایا گیا تاکہ گرین لائن سے پتہ چل سکتا ہے کہ اس دوران کتنی بجلی استعمال ہوئی۔ا سمارٹ میٹر ہر پندرہ منٹ میں ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
ریئل ٹائم ڈیٹا دستیاب
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی نے اسمارٹ میٹر کے فوائد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹر سے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے، جو صارفین کو درست اور بروقت بلنگ کو یقینی بناتا ہے۔ کمپنی نے بتایاکہ جہاںا- جہاںا سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں وہاں بلنگ اور ریڈنگ وقت پر ہو رہی ہے، تمام صارفین اس سے مطمئن ہیں۔
ریڈنگ میں کوئی غلطی نہیں
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی نے اپنے دائرہ اختیار کے تحت جب سے اسمارٹ میٹر لگانا شروع کیا ہے، اسمارٹ میٹر کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صارفین کو حقیقی وقت میں توانائی کی کھپت کی درست اوراپ ڈیٹ معلومات مل رہی ہیں، ساتھ ہی ریڈنگ میںکسی طرح کی غلطی سامنے نہیں آئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریڈنگ لینے کے لیے صارفین کے احاطے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ مقررہ تاریخ پر خودکار ریڈنگ لے کر صارفین کے رجسٹرڈ موبائل پر بل جاری کیا جا رہا ہے۔
صارفین خود کھپت کی نگرانی کر رہے ہیں
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی نے کہا کہ اسمارٹ میٹر کے متعدد فائدے ہیں۔ جہاں جہاں اسمارٹ میٹرز لگائے جا چکے ہیں وہاں وقت پر درست ریڈنگ ہو رہی ہے۔ صارفین خود بھی توانائی کے استعمال پر نظر رکھ سکتے ہیں، اس کے لیے ہر 15 منٹ بعد ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ سمجھنا آسان ہو کہ کس وقت کتنی توانائی استعمال ہوئی ہے۔ اس سے بجلی کی کھپت کو کنٹرول کرنا آسان ہو رہا ہے۔
بلوں میں غلطی کا کوئی امکان نہیں
اسمارٹ میٹرز کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں غلطی کا امکان بہت کم ہو گیا ہے اور اسمارٹ میٹر بجلی چوری کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ اسمارٹ میٹر حقیقی وقت میں ان کی بجلی کی کھپت کو ٹریک کرنے میں مدد کرتے ہیں، تاکہ صارفین خودبھی اپنی کھپت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور غیر ضروری آلات کو بند کر کے توانائی کی بچت کر سکیں۔
اسمارٹ میٹر کے فوائد
1. توانائی کی کھپت کو ٹریک کرنے اور توانائی کی بچت کرنے میں مدد کرتا ہے۔
2. بجلی کی کھپت کو درست طریقے سے ماپتا ہے، جس سے بل میں کوئی غلطی نہیں ہوتی۔
3. ایپ کے ذریعہ موبائل پر ریئل ٹائم ڈیٹا دیکھ کر توانائی کی کھپت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
4. توانائی کے معیار کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں، تاکہ توانائی کی کھپت کو بہتر بنایا جا سکے۔
5. آن لائن توانائی کی کھپت کو ٹریک اور کنٹرول کرنے کی سہولت موجود ہے۔
6. توانائی کی کھپت کو کم کرنے سے ماحول پرپڑنے والا اثر کم ہوتا ہے۔
7. توانائی کی کھپت کو کنٹرول کرنے اور توانائی کو بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔