بھوپال:20؍اگست:سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی کے ذریعہ اب تک کمپنی کے پورے علاقے میں 3 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ اسمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں۔ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے دوران، کمپنی پرانے میٹروں کو تبدیل کر رہی ہے اور صارفین کے احاطے میں نئے سمارٹ میٹر نصب کر رہی ہے۔ اس دوران غیر مطمئن صارفین کے احاطے میں چیک میٹر بھی لگائے جا رہے ہیں، تاکہ دونوں میٹروں کی کھپت کو ملایا جا سکے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اب تک کمپنی کے آپریشن کے علاقے میں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 7 ہزار 39 چیک میٹر لگائے گئے ہیں۔ تاہم جہاں کہیں چیک میٹر لگائے گئے ہیں وہاں ریڈنگ میں کوئی فرق نہیں پایا گیا۔ تمام صارفین اسمارٹ میٹرز کی ریڈنگ سے مطمئن ہیں۔
سینٹرل زون بجلی سپلائی کمپنی نے بتایا کہ صارفین کے مطالبے پر اب تک بھوپال شہر میں 3219، بھوپال دیہی میں 14، بیتول میں 22، نرمداپورم میں 112، رائسین میں 70، راج گڑھ میں 01، سیہور میں 1048، وِیشاگر میں857،اشوک نگر میں17، بھنڈ میں 26، گوالیار شہر میں 561، دتیا میں 31، گنا میں 844، گوالیار دیہی میں 96، ہردا میں 43، مرینا میں 50، شیوپور میں 22 اور شیو پوری میں 6چیک میٹر لگائے گئے ہیں۔ اب تک ا سمارٹ میٹر اور چیک میٹر کی ریڈنگ میں 100 فیصد مماثلت پائی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ا سمارٹ میٹر بغیر کسی انسانی مداخلت کے بجلی کی کھپت کو خود بخود ریکارڈ کرتا ہے، جس کی معلومات صارف کسی بھی وقت موبائل پر موجود اپائے ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتا ہے۔ صارفین کے احاطے میں میٹر لگانے سے پہلے بجلی سپلائی کمپنی این اے بی ایل لیب میں 100 فیصدا سمارٹ میٹرز ٹیسٹ کروا رہی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ جہاں بھی چیک میٹر لگائے گئے ہیں، صارفین کی جانب سے اسمارٹ میٹر اور چیک میٹر کی ریڈنگ میں فرق کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ جن صارفین کو اسمارٹ میٹر کی ریڈنگ کے بارے میں شکایات ہیں وہ اسمارٹ میٹر کے ساتھ چیک میٹر بھی لگوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں اپنے زون یا ڈسٹری بیوشن سینٹر میں درخواست دینا ہوگی۔









