بھوپال، 27 اگست: بی ایچ ای ایل بھوپال میں 18 تا 23 اگست تک ترقی یافتہ افسران کے لیے چھ روزہ انسپائر پروگرام” منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح جنرل مینیجر “روپیش تیلنگ” نے کیا۔ اختتامی تقریب میں جنرل مینیجر (ہیومن ریسورس) ٹی۔ یو۔ سنگھ اور ایڈیشنل جنرل مینیجر (ایچ آر ڈی سی) سوریکھا بنچھورموجود تھے۔ پروگرام میں 38 افسران شریک ہوئے۔ تربیتی سیشنز میں معیار و سلامتی، ویجیلنس، مالی نظم، بزنس کمیونیکیشن میں مصنوعی ذہانت، سی ڈی اے رولز، تناؤ مینجمنٹ اور ٹیم ورک جیسے موضوعات شامل تھے۔ اختتام پر شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نظامت و شکریہ کی رسم کیرتی سنگھ (منیجر، ایچ آر ڈی سی) نے ادا کی۔









