بھوپال:4؍اپریل:مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹرمسٹر منوج کمار کے انتقال پر نائب وزیر اعلیٰ مسٹر جگدیش دیوڑا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سنیما میں مسٹرمنوج کمار کی شراکت ناقابل فراموش ہے۔ ان کی فلموں نے اہل وطن میں حب الوطنی کا جذبہ اور سماجی شعور بیدار کیا۔ انہوںنے ہندوستانی اقدار، ثقافت اور حب الوطنی کا اظہار کیا، جس کے لیے انہیںہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نائب وزیراعلیٰ مسٹر دیوڑا نے کہا کہ آنجہانی منوج کمار صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ہندوستانی سنیما میں قومی شعور کی علامت تھے۔ ان کی فلموں نے قوم کے جذبات کا زبردست اظہار کیا اور معاشرے کو متاثر کیا۔ ان کا انتقال سینما اور فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر دیوڑا نے آنجہانی کے روحانی سکون فراہم کرنے اور ان کے خاندان اور مداحوں کو اس مشکل وقت کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی ہے ۔