رانچی 19کتوبر: شائی ہوپ نے اپنی سنچری میں 6 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔بھارت کے خلاف T20I میں سب سے بڑے رنز کا تعاقب کر تے ہوئے ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں 250 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 2023 میں 223 رنز کا تعاقب کیا تھا۔رانچی میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 249 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے 41 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے بھی 43 رنز بنائے۔ تلک ورما 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے آخری اوور میں لگاتار 3 چھکے لگائے۔ کپتان شریاس آئر نے 40 رنز بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ کپتان شائی نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ شیرفین ردرفورڈ نے 37 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ 13 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے مینک یادونے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو نے ایک وکٹ حاصل کی۔