لاہور 5 نومبر (یواین آئی ) پاکستانی ون ڈے ٹیم کے نومنتخب کپتان شاہین آفریدی نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ یہ بطور کپتان شاہین آفریدی کا پہلا میچ تھا اور وہ اس میں سرخرو رہ کر اپنا پہلا ون ڈے میچ بطور کپتان جیتنے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس فہرست میں ظہیر عباس، وسیم اکرم، معین خان، انضمام الحق، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے پاکستان نے ٌوکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔









