بھوپال:12؍جولائی:وزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج)محترمہ کرشنا گور نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دوسرا نیک کام نہیں۔ معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی بے غرض مدد کرنا، ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا اور ان کے مسائل کا فوری اور حساس انداز میں حل کرنا ہی ایک حقیقی عوامی نمائندے کی اصل پہچان اور اس کا اعلیٰ ترین فرض ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی مؤثر قیادت میں مرکزی حکومت ہمہ جہت ترقی کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے عزم کو مسلسل عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ وزیر مملکت محترمہ کرشنا گور وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی حکومت کے شاندار 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد مختلف ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں سے خطاب کر رہی تھیں۔
وزیر مملکت محترمہ کرشنا گور نے باوڑیا کلا میں واقع انڈس گارڈن فیز-1 میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ ماحولیات کے تحفظ کا ایک مؤثر اور زندہ ذریعہ ہے۔ تیز رفتار شہری ترقی کے اس دور میں آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے شجرکاری ناگزیر ہو چکی ہے۔ وزیر مملکت محترمہ کرشنا گور نے نوجوان نسل سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ذاتی مفاد کے لیے ہریالی کی تباہی قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین خطرات کو دعوت دے رہی ہے۔
وزیر مملکت محترمہ کرشنا گور نے وارڈ نمبر 68 کے کرن نگر اور نظام الدین کالونی میں منعقد مفت طبی جانچ کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معاشرے کے ضرورت مند اور غریب خاندانوں کی خواتین میں باعزت طریقے سے ساڑیاں تقسیم کیں۔ صحت کیمپ میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے آخری فرد (انتودیہ) تک ترقی کے مرکزی دھارے اور عوامی فلاحی منصوبوں کا سو فیصد فائدہ پہنچانا ہی ریاستی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
پروگرام میںمحترمہ مونیکا ٹھاکر، کونسلرمحترمہ شیلا پاٹیدار، محترمہارچنا پرمار، مسٹرپرتاپ وارے، مسٹر دھرمیندر پریہار، کونسلرمحترمہ ارملا موریہ، مسٹرلوکش یادو، مسٹر بھیکم سنگھ بگھیل، مسٹردیویندر یوگی، مسٹرجے پی پال سمیت بڑی تعداد میں مقامی خواتین، معزز شہری اور عوام موجود تھے۔