چنئی، 7 اکتوبر (یو این آئی) سروسز کے باکسروں نےمنگل کے روز چنئی میں اختتام پذیر پہلے بی ایف آئی کپ 2025 کے مردوں کے شعبے کے مقابلوں میں قومی سرکٹ پر اپنی بالادستی برقرار رکھی۔ وشوناتھ، حسام الدین، ونشج، سچن اور انکوش جیسے مشہور باکسرز نے سونے کے تمغے جیتے۔ایشیائی انڈر-22 چیمپئن ایس۔ وشوناتھ (سروسز) نے (47-50 کلو) زمرہ میں آشییش (ہریانہ) پر 5:0 کی شاندار فتح کے ساتھ دن کی شروعات کی، جبکہ آشییش (سروسز) نے ایک دلچسپ (50-55 کلو) فائنل میں نوراج (اے آئی پی) کو 3:2 سے ہرایا۔ورلڈ چیمپئن شپ کے کانسی تمغہ فاتح محمد حسام الدین (سروسز) نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے (55-60 کلو) مقابلے میں ساگر جاکھڑ (اس اے آئی) کو 5:0 سے ہرایا۔ (60-65 کلو) زمرہ میں، ونشج (سروسز) نے اپنے ہی ساتھی پریت ملک (سروسز) کو 3:2 کے سخت مقابلے میں ہرایا، جبکہ سمیت کمار (اس اے آئی) نے (65-70 کلو) کے فائنل میں رجت (سروسز) کو 5:0 سے ہراکر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔