ریاض ،8 دسمبر(یو این آئی ) سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔ 33 سالہ ونگر میں دلچسپی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔بی بی سی کے مطابق لیورپول نے محمد صلاح کے ممکنہ انخلا کے پیش نظر متبادل کھلاڑی کی تلاش بھی تیز کر دی ہے اور بورن ماؤتھ کے گھانا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فارورڈ انتوان سیمینیو کو ممکنہ جانشین کے طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ لیورپول انتظامیہ صورتحال پر پرسکون ہے جبکہ محمد صلاح کے بارے میں ایم ایل ایس کلب سان ڈیاگو سے بھی مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب ٹوٹنہم ہاٹ پورنے کرسٹل پیلس کے فرانسیسی سٹرائیکر ژاں فلیپ ماتیتا کے غیر حل شدہ کنٹریکٹ معاملات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ 28 سالہ فارورڈ نئے سیزن میں ممکنہ تبدیلی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اسی دوران کرسٹل پیلس اور انگلینڈ کے نوجوان مڈفیلڈر ایڈم وورٹن کی خواہش ہے کہ ان کا آئندہ کلب چیمپئنز لیگ فٹبال فراہم کرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ انہیں اپنی ٹرانسفر فہرست میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔









