نئی دہلی 5اگست:جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے انتقال پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب مخالف کے رہنما راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈران ستیہ پال ملک کی اس معاملے میں بے حد تعریف کی کہ وہ اپنی آخری سانس تک حکومت کو سچ کا آئینہ دکھاتے رہے اور بغیر ڈرے سچ بولتے رہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سابق گورنر اور کسان دوست رہنما ستیہ پال ملک جی کے انتقال کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ وہ بے باکی اور دلیری کے ساتھ حکومت کو سچائی کا آئینہ کا دکھاتے رہے۔‘’ ملکارجن کھڑگے نے سوگوار اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا کہ ’’سابق گورنر ستیہ پال ملک جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا۔ میں انہیں ہمیشہ ایک ایسے انسان کے طور پر یاد کروں گا جو آخری وقت تک بغیر ڈرے سچ بولتے رہے اور عوام کے مفادات کی بات کرتے رہے۔ میں ان کے اہل خانہ، حامیوں اور خیر خواہوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ستیہ پال ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میہں لکھا ہے کہ ’’ملک کے کسانوں کی بلند آواز اور سابق گورنر ستیہ پال ملک جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا کرے۔ سوگورا اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔‘‘
ستیہ پال ملک کے انتقال پروزیر اعظم کا اظہارتعزیت
نئی دہلی، 5 اگست (یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نےسابق گورنر ستیہ پال ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ؛” شری ستیہ پال ملک جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔