ترواننت پورم 9ستمبر: کیرالہ کے ضلع کاسرگود میں عیدِ میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے دوران ایک منفرد منظر سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں مسلمان نوجوان جب مندر کے قریب پہنچتے ہیں تو باضابطہ طور پر رک کر احتراماً سلام پیش کرتے ہیں اور پھر اپنی ریلی آگے بڑھاتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور اب تک کئی لاکھ سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو انسٹاگرام صارف انیشیت نے شیئر کیا، جن کے مطابق وہ اپنے والد کی دکان پر بیٹھے تھے جو مندر کے سامنے ہے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اتنے متاثر ہوئے کہ فوراً اپنے موبائل پر ریکارڈ کر لیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’یہ ہے کیرالہ۔ کیرالہ میں وحدتِ کثرت مسلمان ایک مندر کو نبی دینم کے موقع پر سلام پیش کر رہے ہیں‘‘ مذہبوں کے مابین احترام اور ہم آہنگی۔









