بھوپال 17اگست( پریس ریلیز) یوم آزادی کے مناسبت سے مدرسہ جامعہ محمدیہ جنتا نگر بھوپال کے ناظم مفکر ملت مولانا محمد قاسم رحمانی نےتحریک آزادی میں علماء ہند اور علماء صادق پور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک موقع پر مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی میاں ندویؒ نے فرمایا کہ جنگ آزادی میں علماء صادق پور کی پوری خدمات ایک پلڑے میں رکھ دی جائیں اور پورے ہندوستان کی خدمات دوسرے پلڑے میں رکھ دی جائیں تو علماء صادق پور ہی کا پلڑا بھاری ہوگا۔ مولانا محمد قاسم رحمانی نے مزید کہا کہ ہندوستان کو آزاد کرانے میں جتنی قربانی مسلمانوں نے دی ہے او رجتنا خون مسلمانوں کا بہا ہے شاید ہی برادر وطن کا بہا ہو۔
مولانا رحمانی نے اس موقع پر چند مجاہدین آزادی خاص طور پر شیخ الہند مولانا ابوالکلام آزاد ، مولانا برکت اللہ بھوپالی، مولانا ابوالمحاسن سجاد، مولانا حسین احمد مدنی، اور بانی مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا منت اللہ رحمانی کا نام ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مصنف اور مورخ ان حضرات کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔مولانا محمد قاسم رحمانی نے آگے کہا کہ آج آزادی کے ۷۷ سال گزر جانے کے بعد بھی مسلمان اپنے حقوق سے محروم ہیں مولانا رحمانی نے کہا کہ حکومت ہند اور صوبائی سرکار پر لازم ہے کہ مسلمانوںکو ان کے حقوق نیز دیگر کمزور طبقوں کے حقو پر نظر ثانی کرے تاکہ ملک کے باشندوں کی اقتصادی حالات درست ہوسکے جس سے ملک کا مستقبل روشن۔