میڈرڈ، 5 مئی (یو این آئی) ناروے کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کیسپر روڈ نے برطانیہ کے جیک ڈریپر کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت لیا۔ اتوار کی رات دیر گئے کھیلے گئے فائنل میچ میں کیسپر روڈ نے برٹین کے جیک ڈریپر کو دو گھنٹے 29 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 7-5، 3-6، 6-4 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ کیسپر رروڈکا پہلا ماسٹرز 1000 ٹائٹل ہے۔ روڈ نے ڈریپر کی سروس دو بار توڑ کر پہلا سیٹ 7-5 سے جیت لیا۔ دوسری جانب ڈریپر نے دوسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر میچ میں واپسی کی۔ رُوڈ نے تیسرے سیٹ میں 3-2 کی برتری حاصل کی اور بالآخر سیٹ اور میچ 6-4 سے جیت لیا۔ میچ کے دوران کیسپر روڈ نے نو اور ڈریپر نے چھ ایس لگائے۔