شہبازکوثرنےایک پریس ریلیز میں معلوماتدیتے ہوئے بتایاکہ ہمارے انڈوراسپورٹسکلب کے ذریعہ ملسل ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے بیسٹ شاٹس انڈور اسپورٹس کلب کوہ فضا کے ذریعہ 16مئی سے 19مئی تک چار روزہ ریاض کوثرمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیاجارہاہے۔
اس موقع پر منورکوثر مہمان خصوصی ہونگے۔ فائنل 19مئی کوکھیلاجائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پورے مدھیہ پردیش سے تقریباً10سے15 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 41ہزار روپئے نقدوٹرافی اوررنراپ ٹیم کو21ہزار روپئےنقد وٹرافی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیسٹ بلے باز ،میں آف دی میچ، پلیئرآف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ دیکربھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔