دیو، 21 مئی (یواین آئی) کرناٹک کے رینوکاچاریہ ہودمانی اور مہاراشٹر کی دکشا یادو نے بدھ کے روز مردوں اور خواتین کے زمرے میں 10 کلومیٹر اوپن واٹر سمندری تیراکی مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے۔آج یہاں کرناٹک کے رنوکاچاریہ ہودمانی اور مہاراشٹر کی دکشا یادو نے بحیرہ عرب میں منعقدہ 10 کلومیٹر اوپن مقابلوں میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رنوکاچاریہ نے دو گھنٹے نو منٹ اور 40 سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
جبکہ دکشا نے دو گھنٹے 18 منٹ اور نو سیکنڈ کا وقت لے کر سرفہرست پوزیشن حاصل کی۔طلائی تمغہ جیتنے والے 17 سالہ رنوکاچاریہ نے سات سال کی عمر میں تیراکی شروع کی تھی، لیکن تین سال پہلے ہی انہوں نے اوپن واٹر میں قدم رکھا۔مغربی بنگال کے پرتیہ بھٹاچاریہ نے 2 گھنٹے 12 منٹ 31 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ مہاراشٹرا کے چیتنیا شنڈے نے 2 گھنٹے 13 منٹ 14 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وہیں خواتین کے زمرے میں دکشا نے 2 گھنٹے 18 منٹ 9 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے پہلا مقام (سونے کا تمغہ) حاصل کیا۔تمل ناڈو کی ارن ایم پی نے 2 گھنٹے 33 منٹ 38 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا اورمہاراشٹرا کی پوروا گاوڈے نے 2 گھنٹے 33 منٹ 52 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔عام تیراکی اور اوپن مقابلے کے درمیان فرق پر انہوں نے کہا، “ہم پول میں پانی کو صاف دیکھ سکتے ہیں، لیکن اوپن واٹر میں ہمیں سامنے دیکھنا پڑتا ہے اور سانس لینا پڑتا ہے۔ اس سے گردن پر کچھ دباؤ پڑتا ہے، لیکن یہ ٹھیک ہے۔ چھوٹے پول میں تیرنا اور یہاں اوپن میں آنا ایک سنسنی خیز تجربہ رہا ہے۔









