نئی دہلی ،23 ستمبر(یواین آئی) لیجنڈری کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے ان کے انتقال کی خبر کا اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔ اسکائی اسپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر کا باضابطہ اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔ وہ اپنے امپائرنگ کیریئر کے دوران کرکٹرز اور عوام میں بے حد مقبول تھے۔ ڈکی برڈ کا شمار کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
ان میں تین ایک روزہ عالمی کپ کے فائنلز بھی شامل ہیں۔ ہیرالڈ ڈینس ‘ڈکی’ برڈ ایم بی ای او بی ای کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں سے ایک بن گئے، جنہوں نے 66 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ساتھ ساتھ تین ورلڈ کپ فائنلز میں فرائض انجام دیے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر کا آغاز 5 جولائی 1973 کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ سے کیا تھا۔ آخری بار وہ 1996 میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔ ڈکی برڈ کو ملکہ برطانیہ الزبتھ نے خصوصی ایوارڈ ای بی ایم سے بھی نوازا جب کہ وہ کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی واحد شخصیت ہیں، جنہیںں 27 بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ آخری ملاقات میں وہ نیوزی لینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر لندن پہنچے تھے۔
امپائرنگ کیریئر شروع کرنے سے قبل ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔









