بھوپال:07؍جولائی(پریس ریلیز) آج بروز اتوار بعد نماز ظہر مکتب دار الہدی دانش کالونی کروند بھوپال کا انعامی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کئے اور خوب داد و تحسین حاصل کی ،اس پروگرام کی نگرانی مولانا اطہر ندوي( صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع بھوپال) نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے نظام نصاب اور طریقہ تعلیم کا بہترین انداز میں تعارف کرایا اور ساتھ ہی منظم مکاتب کے طلباء کے ذریعے پرزینٹیشن کیاگیا اور بتایا کہ ام المدارس دارالعلوم دیوبند کی سرپرستی میں چل رہے اس تعلیمی نظام کے ذریعہ کیسے ہم اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر سکتے ہیں اور کیسے ہمارے بچے ارتداد جیسے سنگین مسئلہ کا مقابلہ کر کے ایمان کے حفاظت کر سکتے ہیں۔ جلسہ کی صدارت حافظ محمد اسماعیل بیگ ( صدر جمعیۃ علماء ضلع بھوپال) نے کی والدین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے بچوں کی روحانی تعلیم وتربیت کے لیے اور ان کے ایمان کی حفاظت کے لیے اگر آج ہم نے منظم مکاتب کے اس نظام تعلیم سے اپنے بچوں کونہیں جوڑ اتوآنے والے وقت میں ہمیں بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے،اگرہم نے آج تھوڑی فکر کرلی تو انشاءاللہ کل بڑے ہو کر وہ کسی بھی میدان عمل میں جائیں پوری قوت سے مقابلہ کر کے اپنے ایمان کی حفاظت کر سکتے ہیں، بڑے سے بڑا لالچ اور بڑی سے بڑی طاقت ان کے ایمان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے علاقے کے کونسلرجناب دانش شبیر نے فرمایا کہ ہمیں اپنے بچوں کی ایمان کی حفاظت کے لیے اس طرح کے نظام تعلیم کی پرزور حمایت کرنی چاہیے اور کہا کہ انشاءاللہ جان مال ہر طرح سے مکتب کی مدد کرنے کے لیے تیار رہوں گا ،نیز مولانا ناظر ندوی بھوپال پروگرام کے آخر تک معاون کے طور پر شریک رہے، آخر میں تمام طلباء کو انعامات سے نوازا گیا اور مکتب کے ناظم مولانا تنویر احمد ندوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔وہیںصدر جلسہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔