بھوپال، 14 ستمبر: خریف مارکیٹنگ سال2026-27میں معاون قیمت پر دھان، جواراور باجرا حصولیابی کیلئے کسان رجسٹریشن کارروائی کاتعین کر دیاگیاہے۔ کسان10اکتوبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن15ستمبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ وزیر خوراک ،سول سپلائی اور صارفین تحفظ مسٹر گووند سنگھ راجپوت نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت میں رجسٹریشن کرا لیں، جس سے کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہو۔ انہوںنے بتایا ہے کہ کسان رجسٹریشن کابندوبست سہل اور آسان بنایاگیاہے۔ ریاست میں1100سے زیادہ رجسٹریشن مراز بنائے گئے ہیں۔
رجسٹریشن کا مفت بندوبست گرام پنچایت اور جنپد پنچایت نیز تحصیل دفاتر میں قائم سہولت مرکز پر اور امدادباہمی سوسائٹیوں نیز امداد باہمی مارکیٹنگ اداروں کے ذریعہ نافذ رجسٹریشن مرکز پر کیاگیاہے۔
رجسٹریشن کا فیس بندوبست ایم پی آن لائن کیوسک ، کامن سروس سینٹر کیوسک، عوامی سروس سینٹر اور نجی لوگوں کے ذریعہ نافذ سائبر کیفے پر کیاگیاہے۔ فی رجسٹریشن کیلئے50روپے سے زیادہ فیس نہیں لی جائیگی۔ کسان رجسٹریشن کیلئے زمین سے متعلق دستاویز اور کسان کے آدھار کارڈ نیز دیگر فوٹو آئی ڈی کارڈ کی مناسب جانچ کرکے ان کا ریکارڈ رکھاجانا لازمی ہوگا۔
سکمی / بٹائدار / کوٹوار اور جنگلاتی پٹہ ہولڈر کسان کے رجسٹریشن کی سہولت صرف امداد باہمی سوسائٹی اور امداد باہمی مارکیٹنگ ، امدادباہمی اداروہ کے ذریعہ نافذ رجسٹریشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔ اس درجہ کے صد- فیصد کسانوں کی تصدیق ریوینیو محکمہ کے ذریعہ کی جائے گی۔
کسان کے ذریعہ معاون قیمت پر فروخت پیداوار کی ادائیگی ترجیحات کی بنیاد پر کسان کے آدھار لنک بینک کھاتے میں کی جائے گی۔ کسان کے آدھار لنک بینک کھاتے میں ادائیگی کرنے میںکسی سبب سے مسئلہ پیدا ہونے پر کسان کے ذریعہ رجسٹریشن میں دستیاب کروائے گئے بینک کھاتے میں ادائیگی کی جا سکے گی۔ کسان رجسٹریشن کے وقت کسان کو بینک کھاتا نمبر اور IFSCکوڈ کی جانکاری دستیاب کروانا ہوگی۔غیر فعال بینک کھاتے، مشترکہ بینک کھاتے اور فینو، ایئرٹیل، پے ٹی ایم بینک کھاتے رجسٹریشن میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔ رجسٹریشن کے نظام میں بہتر خدمات حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ کسان اپنے آدھار نمبر سے بینک کھاتے اور موبائل نمبر کو لنک کرا کر اسے اپ ڈیٹ رکھیں۔
تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر قائم آدھار رجسٹریشن مراکز کو فعال رکھا جائے، تاکہ کسان وہاں جا کر آسانی سے اپنا موبائل نمبر اور بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرا سکیں۔ اس کام کے لیے پوسٹ آفس میں چلنے والے آدھار سہولت مرکز کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آدھار نمبر سے بینک کھاتا لنک کرانے کے لیے بینکوں کے ساتھ بھی تال میل ضروری ہوگا۔ کسان کے آدھار سے لنک بینک کھاتے کی تصدیق کے لیے رجسٹریشن کے دوران ہی 1 روپے کا ٹرانزیکشن مدھیہ پردیش اسٹیٹ سپلائی کارپوریشن کی جانب سے ای-اپارجن/جے آئی ٹی پورٹل کے ذریعہ کرایا جائے گا۔رجسٹریشن کرانے اور فصل فروخت کرنے کے لیے آدھار نمبر کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔ تصدیق آدھار نمبر سے لنک موبائل نمبر پر موصول ہونے والے او ٹی پی سے یا بایومیٹرک ڈیوائس کے ذریعہ کی جا سکے گی۔ کسان کا رجسٹریشن صرف اسی صورت میں ہو سکے گا جب کسان کے اراضی ریکارڈ کے کھاتے اور خسرے میں درج نام کا آدھار کارڈ میں درج نام سے میل ہوگا۔ اراضی ریکارڈ اور آدھار کارڈ میں درج نام میں تضاد ہونے پر رجسٹریشن کی تصدیق تحصیل دفتر سے کرائی جائے گی۔ تصدیق ہونے کی صورت میں ہی مذکورہ رجسٹریشن قابل قبول ہوگا۔
گزشتہ ربیع اور خریف کے رجسٹریشن میں جن کسانوں کے موبائل نمبر دستیاب ہیں، انہیں ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ گاؤں میں ڈوڈی پٹوا کر گرام پنچایتوں کے اطلاع بورڈ پر رجسٹریشن کی اطلاع آویزاں کرانے اور کمیٹی/منڈی کی سطح پر بینر لگوانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ کسان رجسٹریشن کے تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات متعلقہ افسران کو دی گئی ہیں۔