ممبئی27جولائی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے 13 سال بعد ان کی رہائش گاہ ‘ماتوشری پر قدم رکھا۔ اس جذباتی لمحے کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں چچازاد بھائیوں کے تعلقات میں برسوں سے سرد مہری چلی آ رہی تھی۔ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایم این ایس رہنما بالا ناندگاؤنکر اور نتن سردیسائی بھی موجود تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے راج کو گلے لگایا اور ان کی پیٹھ تھپتھپائی، جس سے ماحول میں گرمجوشی دیکھی گئی۔ اس موقع پر دونوں نے بال ٹھاکرے کی تصویر کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی، جو جذبات سے لبریز منظر تھا۔ ایک اور تصویر میں راج ٹھاکرے کو ادھو ٹھاکرے کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ادھو ٹھاکرے کی سالگرہ کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور شیوسینا کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ اگرچہ کیک کاٹنے کی ویڈیو میں راج ٹھاکرے نظر نہیں آئے لیکن ان کی موجودگی نے تقریب کو خاص بنا دیا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما اروند ساونت نے ملاقات کو ’خوشی کا دن‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’راج ٹھاکرے ماتوشری آئے، اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہو سکتی ہے۔ دونوں بھائی مہاراشٹر کے مفاد کے لیے ساتھ آئے ہیں۔‘‘ شیوسینا کے سینئر رہنما بھاسکر جادھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اشارہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب راج ٹھاکرے کی سالگرہ ہو گی تو ادھو بھی انہیں مبارکباد دینے جائیں گے