دبئی، 21 ستمبر (یواین آئی) ہندوستانی کبڈی کو عالمی شناخت دلانے کے لیے ریل کبڈی لیگ (آر کے ایل) دسمبر 2025 میں دبئی میں اپنے پہلے بین الاقوامی ایڈیشن کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان، ایران، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اس باوقار ٹائٹل کے لیے عالمی معیار کے انڈور ایرینا میں زبردست مقابلہ کریں گی۔شوبھم چوہدری کی جانب سے قائم کردہ آر کے ایل کا مقصد بنیادی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کبڈی کو عالمی پلیٹ فارم پر قائم کرنا ہے۔ لیگ کے سفیر، یوتھ آئیکن رنوجے سنگھ اور کبڈی کے لیجنڈ راہل چوہدری اس دیسی کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔سنگھ نے کہا، کبڈی میں عالمی کھیل بننے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اور ہم اسے دبئی میں حقیقت بنائیں گے۔” وہیں، چوہدری نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ لیگ نوجوان صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دے گی اور کبڈی کو گاؤں سے عالمی پلیٹ فارم تک لے جائے گی۔” لیگ کو قومی اور بین الاقوامی سرپرستوں کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔شیوسینا-این ڈی اے کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر ابھیشیک ورما نے کہا، “کبڈی ہندوستان کی ثقافت اور ٹیم ورک کی علامت ہے۔ آر کے ایل کے ذریعے ہم اسے عالمی پلیٹ فارم پر لے جا رہے ہیں۔وہیں، ممتاز اماراتی تاجر اور عالمی سرپرست راشد الحبتور نے کبڈی کی ثقافتی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “یہ کھیل ثقافتوں کو جوڑتا ہے اور نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے۔” دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ایک کامیاب نمائشی میچ کے بعد، آر کے ایل-انٹرنیشنل اب مکمل طور پر تیار ہے۔ جدید پروڈکشن اور تفریح کے ساتھ یہ ایونٹ ناظرین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔بانی شوبھم چوہدری نے کہا، “آر کے ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ کبڈی کو عالمی پلیٹ فارم پر اس کا حق دلانے کی تحریک ہے۔” دسمبر 2025 میں ہونے والا یہ افتتاحی ایڈیشن کبڈی کے عالمی سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔