بھوپال، 13 مارچ ( پریس ریلیز) قومی خدمتگار بھوپال کی ٹیم نے جمعہ کے دن موتی مسجد پر ایک شاندار عوامی روزہ افطار پروگرام کا انعقاد کیا۔ حاجی محمد عمران ہارون اور ان کی پوری ٹیم کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ پروگرام موتی مسجد کے نیچے منعقد ہوا، جہاں روزہ داروں کو ختمہ دیا گیا۔ تمام شرکاء نے امن و امان اور عالمی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ حاجی محمد عمران ہارون، حاجی حنیف ایوبی، محمد عامر زید، مجاہد محمد خان، مفتی رفی علی، محمد فرحان، محمد ماجد اللہ شاور، عادل، محمد زبیر، محمد سلمان، راج کمار پرجاپتی اور پوری ٹیم نے روزہ داروں کی خدمت سرانجام دی۔ یہ انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں برادری کی یکجہتی اور بھائی چارے کا عظیم الشان نمونہ بنا۔









