جے پور، 18 مئی (یو این آئی) نہال وڈھیرا (70) اور ششانک سنگھ (ناٹ آؤٹ 59) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے بعد شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 60ویں میچ میں اتوار کو راجستھان رائلز کو 10 رنز سے شکست دی۔ پنجاب کنگز کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر اور پلے آف کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔220 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے لیے یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریہ ونشی کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کی شراکت میں 76 رنوں کا اضافہ کیا۔ ہرپریت برار نے پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر ویبھو سوریہ ونشی کو آؤٹ کرکے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے 15 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے (40) رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ہرپریت نے نویں اوور میں یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرکے راجستھان کو مشکل میں ڈال دیا۔ یشسوی جیسوال نے 25 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (50) رنز بنائے۔ راجستھان کا تیسرا وکٹ سنجو سیمسن 16 گیندوں میں (20) کے طور پر گرا۔ انہیں عمرزئی نے آؤٹ کیا۔ 14ویں اوور میں ہرپریت نے ریان پراگ (13) کو بولڈ کرکے میچ میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس کے بعد دھرو جریل اور شمرون ہیٹمائر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ عمرزئی نے 18ویں اوور کی دوسری گیند پر ہیٹمائر (11) کو آؤٹ کیا۔ 20ویں اوور میں مارکو جانسن نے پہلے 31 گیندوں میں دھرو جورل (53) اور پھر اگلی ہی گیند پر وینندو ہسرنگا (0) کو آؤٹ کر کے راجستھان کے منہ سے فتح چھین لی۔ راجستھان رائلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 209 رنز بنا سکی اور 10 رنز سے میچ ہار گئی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز پلے آف کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے، اگر شام میں گجرات میچ جیت جاتا ہے تو پنجاب، آر سی بی اور گجرات ٹائٹنز پلے آف میں پہنچ جائیں گی۔پنجاب کنگز کی جانب سے ہرپریت برار نے تین وکٹ حاصل کئے۔ عظمت اللہ عمرزئی اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل آج یہاں پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب تشار دیشپانڈے نے پریانش آریہ (نو) کو دوسرے اوور میں ہیٹمائر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اگلے ہی اوور میں وینا مافاکا نے مچل اوون (0) کو آؤٹ کیا۔ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر تشار نے پربھسمرن سنگھ (10 گیندوں پر 21) کو آؤٹ کرکے پنجاب کو تیسرا جھٹکا دیا۔ بعد ازاں، نہال وڈھیرا اور کپتان شریاس ائیر نے پنجاب کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 67 رن کی شراکت ہوئی۔ 11ویں اوور میں ریان پراگ نے شریاس ائیر کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شریاس ایر نے 25 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رن بنائے۔ پنجاب کا پانچواں وکٹ 16ویں اوور میں نہال وڈھیرا کی صورت میں گرا۔ وہ آکاش مدھوال نے ہیٹمائر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کریا۔ نہال وڈھیرا نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے (70) رن بنائے۔ ششانک سنگھ نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں میں (59 ناٹ آؤٹ) 59 رن بنائے۔ اس دوران عظمت اللہ عمرزئی نے نو گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔
مڈل آرڈر بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 219 رن بنائے۔راجستھان رائلز کی جانب سے تشار دیش پانڈے نے دو وکٹ لیے۔ ریان پراگ، آکاش مگھوال اور وینا مفاکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔