چنئی، 30 اپریل (یو این آئی)آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں کنگس الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگس کو4وکٹ سے شکست دیدی۔191رن کے مقررہ ہدف کو پنجاب کی ٹیم نے 4.19اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
قبل ازیں سیم کرن (88) کی شاندار اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 49ویں میچ میں بدھ کو پنجاب کنگز کو 191 رن کا ہدف دیا۔ آج پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری چنئی سپر کنگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 22 کے اسکور پر دو وکٹیں گنوادیں۔ شیخ رشید (11) اور آیوش مہاترے (سات) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ چنئی سپر کنگز نے اپنا تیسرا وکٹ رویندر جڈیجہ (17) کی صورت میں گنوایا۔ ڈیوالڈ بریوس (26 گیندوں پر 36) کو 15ویں اوور کی پہلی گیند پر عمرزئی نے بولڈ کیا۔ 172 کے اسکور پر مارکو جانسن نے سیم کرن کو جوش انگلیس کے ہاتھوں کیچ کرایا، جس سے چنئی کی ایک بڑا اسکور بنانے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا۔ سیم کرن نے 47 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے۔ اس کے بعد یوجویندر چہل نے چنئی کے مسلسل چار وکٹ لیے۔ مہندر سنگھ دھونی (11)، دیپک ہڈا (2)، انشول کمبوج اور نور احمد (0) پر آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ سنگھ نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر شیوم دوبے (11) کو آؤٹ کر کے چنئی کی اننگز 190 پر سمیٹ دی۔ پنجاب کنگز کی جانب سے یوجویندر چہل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی اور ہرپریت برار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔