ابین میتھیو کی عمدہ گیندبازی کی بدولت پڈوچیری نے دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دی

0
13

نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) ابین میتھیو کی عمدہ گیندبازی سے پڈوچیری نے پیر کو ایلیٹ گروپ ڈی میچ میں دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔آج یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں کل کے 126 کے اسکور میں 19 رنز کا اضافہ کرکے 145 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس کی مجموعی برتری 49 رنزکی رہی۔ ہرش تیاگی 28 رنز اور ایشانت شرما پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پڈوچیری نے دوسری اننگ میں 13.4 اوور میں ایک وکٹ پر 51 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ آکاش کارگاوے 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہیں چوہان نے بولڈ کیا۔ جئے پانڈے نے ناقابل شکست 21 اور میریمتھیو وکنیشورن نے ناقابل شکست سات رنز بنائے۔دہلی کی جانب سے ہمانشو چوہان نے ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل اتوار کو پڈوچیری نے دو وکٹوں پر 113 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 63.3 اوور میں 244 رن پر سمٹ گئی۔ پڈوچیری کی جانب سے سنتوش رتناپارکھے نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ کرشنا پانڈے 44 ، پارس ڈوگرا 31، آکاش کارگوے 28 رنز، جئے پانڈے اور کپتان فابد احمد 18-18 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔
دہلی کی جانب سے ہریتک شوقین نے چار وکٹ لیے۔ ہمانشو چوہان نے تین وکٹ ملا۔ نودیپ سائنا نے دو اور ایشانت شرما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد میتھیو نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے دہلی کو شکست کی طرف دھکیل دیا۔ دہلی کی دوسری اننگ میں کپتان یش دھول 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں میتھیو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد لکشیہ تھریجا بھی 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویبھو شرما 15 رن، ہریتھک شوقین 19، ہمت سنگھ اور نودیپ سینی پانچ، پانچ رنز، آیوش بدونی اور کشتیج شرما چار-چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک دہلی نے 126 کے اسکور پر آٹھ وکٹ گنوا دیے تھے اور ہرش تیاگی ناٹ آؤٹ 13 رن اور ایشانت شرما ناٹ آؤٹ 1 رن پر کریز پر تھے۔پڈوچیری کی جانب سے ابین میتھیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ گورو یادو 3 اور سوربھ یادو کو دو وکٹ ملے۔
ہفتہ کو ایک دن پہلے کے مقابلے میں بہتر حالات دیکھنے میں آئے اور پانڈیچیری نے دونوں ہاتھوں سے اس کا فائدہ اٹھایا۔ گورو یادو نے قومی چیمپئن شپ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں جس سے ہوم ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جب دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا تو پڈوچیری نے دو وکٹوں پر 113 رنز بنالئے تھے۔