بھوپال:30؍ستمبر:وزیرسماجی انصاف اور معذور افراد بہبود، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ مسٹر نارائن سنگھ کشواہ نے کہا ہے کہ زراعت اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے گائے پروری اور نامیاتی کھیتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ گئوماتا کا گوبر کھیتی کے لیے انتہائی مفید قدرتی کھاد ہے۔ اس کا استعمال کرنے سے مٹی کی زرخیزی بڑھانے اور کھیتی کو زیادہ پائیدار بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ہم سب کو نامیاتی کھیتی کی سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات بھوپال میں واقع آئی سی اے آر، نَوی باغ، بیراسیا روڈ پر دہلی پریس کی جانب سے منعقدہ ‘فارم فوڈ زرعی اعزاز ایوارڈ 2026 – مدھیہ پردیش و چھتیس گڑھ’ پروگرام میں کہی۔ پروگرام میں زراعت اور کسانوں کی فلاح کے شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے والے کسانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔وزیر مسٹر کشواہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی جانب سے شروع کیے گئے دریاؤں کو جوڑنے کے منصوبے کو وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی مسلسل زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سال 2026 کو کسان فلاح کا سال قرار دینا زرعی شعبے کو نئی سمت دینے اور کسانوں کی خوشحالی کے تئیں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ کسان معاشی طور پر مضبوط ہوں، ان کی آمدنی میں اضافہ ہو اور زرعی شعبہ نئی بلندیوں کو حاصل کرے۔ کسانوں کا احترام ان کی انتھک محنت، لگن اور ملک کی تعمیر میں ان کی انمول خدمات کے تئیں تشکر کا اظہار کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔پروگرام میںوزیر مملکت اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار (آزادانہ چارج) مسٹر گوتم ٹیٹوال، دہلی پریس کے مدیر مسٹر پریش ناتھ، جوائنٹ ڈائریکٹر محترمہ سمن پرساد، کے۔وی۔کے۔ بھوپال کے مسٹر میدنی پرساد، مدھیہ پردیش بیورو چیف مسٹر بھارت بھوشن شریواستو، محترمہ شروتی جوشی سمیت بڑی تعداد میں کسان بھائی اور معزز شہری موجود رہے۔

پروگرام میں نامیاتی کھیتی کے شعبے میں کام کرنے والے بہترین کسانوں کو فارم فوڈ زرعی اعزاز ایوارڈ سے نوازا گیا۔