نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرےدکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ بدھ کے روز گجرات کے وڈودرا ضلع میں دریائے مہی ساگر پر ایک بنے ایک پل کے گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50-50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل کے گرنے سے ہوئےجانی نقصان پر بے حدافسوس ہے ۔ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہےان سے میری تعزیت۔میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مہلوکین کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔‘‘