نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی )وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ 2025 میں اپنا پہلا عالمی کپ خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی اسکواش ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے ٹیم کے چار کھلاڑیوں جوشنا چنپا، ابھے سنگھ، ویلون سینتھل کمار اور انآہت سنگھ کی “زبردست لگن اور پختہ عزم” کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی پورے ملک کے لیے فخر کا باعث بنی ہے۔وزیر اعظم نے اس تاریخی کارنامے کے ہندوستانی کھیلوں پر پڑنے والے وسیع اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “یہ جیت ہمارے نوجوانوں کے درمیان اسکواش کی مقبولیت میں بھی اضافہ کرے گی۔
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے اتوار کی شام چنئی میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہانگ کانگ کو 3-0 سے شکست دے کر پہلی بار اسکواش ورلڈ کپ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔جوشنا چنپا نے دنیا کی 37 ویں نمبر کی کھلاڑی لی کا ئی کو 3-1 سے ہرا کر ہندوستان کو فاتحانہ آغاز فراہم کیا۔
اس کے بعد، ہندوستان کے اعلیٰ رینکنگ والے مرد اسکواش کھلاڑی، دنیا کے 29 ویں نمبر کے ابھے سنگھ نے ایلکس لاؤ کو 3-0 سے شکست دی۔اُدھر 17 سالہ انآہت سنگھ نے ٹماٹو ہو کو 3-0 سے ہرا کر میچ ہندوستان کے حق میں ختم کر دیا۔









