بھوپال:5مئی؍بی ایچ ای ایل بھوپال کے ٹرانسفارمر ڈویژن نے مالی سال 26-2025 کا پہلا 110 MVR ،765 kvشنٹ ری ایکٹر کوکامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے۔ اس موقع پر شری سبودھ راوت، چیف آر آئی او پاور گرڈ نے ہری جھنڈی دکھاکر شنٹ ری ایکٹر کوروانہ کیا۔ یہ شنٹ ری ایکٹر ملک کی معروف پاور کمپنی پاور گرڈ کے کرناٹک واقع کوپل پروجیکٹ سائٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔