تاجپور:(پریس ریلیز)رضا اردو کلاسیز محلہ درگاہ نگرپریشد تاجپور ضلع سمستی پور بہار میں بچوں کا صلاحی پروگرام منعقد ہوا جسمیںجامع مسجد تاجپور کے نائب امام اور رضا اردو کلاسیز تاجپور کے ڈائریکٹر و سیکریٹری مدرسہ تحفیظ القرآن بھوپال مفتی محمد شاہد رضا نے طلبہ عزیز سے پرمغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شب برأت کی رات میں اللّٰہ پاک سے مانگے جانے والی سبھی دعائیں قبول ہوتی ہیں انہوں نے مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر تمام انسانیت کی بھلائی کیلئے خصوصی دعائیں کریں مفتی موصوف نےشب برأت کی اہمیت وافادیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برأت بڑی رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے اس رات رب العالمین ساتویں آسمان پر جلوہ افروز ہوتے ہیں اور پروردگار عالم کی جانب سے رات بھر اعلان ہوتا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے اپنے لئے رزق مانگے تو میں اسے رزق دوں گا اور جس کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ مجھ سے مانگ لے میں اسے عطاء کروں گا مفتی موصوف نے کہا کہ شب برأت میں ہر مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کرے اور اپنے دینی بھائیوں اور اعزا واقارب کو بھی ترغیب دے اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور عمل صالح کرنے کا عزمِ مصمم کرے مفتی موصوف نے واضح طور سے فرمایا کہ شبِ برأت میں اللہ وحدہٗ لاشریک دنیا بھر کے لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے اور جو اس رات اپنے رب کائنات سے مانگتا ہے اسے کبھی مایوس نہیں کیا جاتا مفتی موصوف نے کہا کہ اس دن ہمیں دل کھول کر غریبوں مسکینوں بیواؤں،یتموں اور بے سہارا لوگوں کی کھل کر مدد کرنی چاہئے آخر میں مفتی موصوف کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔