بنگلورو26جولائی: کرناٹک کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما سدا رمیا نے سرگرم انتخابی سیاست سے خود کو الگ کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2028 کا اسمبلی انتخاب نہیں لڑیں گے اور مستقبل میں بھی کسی بھی انتخاب میں امیدوار نہیں بنیں گے۔ اپنے فیصلے کے پیچھے انہوں نے بڑھتی عمر، گرتی ہوئی صحت اور سیاست کی بدلتی ہوئی نوعیت کو اہم وجوہات قرار دیا۔ سدا رمیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر اب 79 سال ہو چکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ان کی عمر 81-82 سال ہو جائے گی اور اب پہلے جیسی توانائی کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ہے۔









